پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فوج کشمیر کاز کے ساتھ پرعزم ہے،کشمیر کے عوام کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی پی ایس آر)کےمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خاص طور پر لائن آف کنٹرول اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر آرمی چیف نے دوبارہ اپنا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کشمیر کاز کے ساتھ پرعزم ہے اور کشمیر کے عوام کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔