ٹی 20 سیریزکیلئے بنگلادیشی ٹیم کل پاکستان پہنچے گی

641

لاہور: پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان  3ٹی 20سیریز کیلئےبنگلال ٹائیگرز کی ٹیم کل رات 10 بجےپاکستان پہنچے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 3 ٹی 20 میچوں کی سیزیر کیلئےبنگلادیش کرکٹ ٹیم کل  ڈھاکہ سے براہ راست لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پہنچے گی، جہاں اسے سخت سیکورٹی میں ہوٹل پہنچایاجائےگا۔

جمعرات کو دونوں ٹیموں کے کپتانوں کی پریس کانفرنس اورسیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی شیڈول ہے جبکہ  مہمان ٹیم اسی روز  2  بجے پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان اوربنگلادیش کے درمیان پہلاٹی 20سیریز کا پہلا  میچ جمعے کودوپہر 2 بجے کھیلا جائےگا۔