سکھر، عدالت نے ملزمان کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا

183

سکھر (نمائندہ جسارت) نیب سکھر کی جانب سے گرفتار ملزمان کو ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزمان کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا، عدالت نے ملزمان کو 27 جنوری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا، سابق ایکسین ورکس اینڈ سروسز شکارپور طفیل کھوسو اور ایکسین اللہ ڈتو پنہیار کو سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزمان کو شکارپور اور دیگر علاقوں میں 14 کروڑ روپے کی کرپشن الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ احتساب عدالت کے جج چھٹی پر ہونے کے باعث ملزمان کو سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا گیا۔