اسلام آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے نالائقی کے سونامی نے ملک تباہ کردیا، تحریک انصاف قیادت میں چوروں نے گندم اور چینی میں اربوں روپے کمائے۔اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب کاکہنا تھا کہ 16 ماہ میں ناقابل تلافی تباہی، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا صرف نالائقی ہے یا جان بوجھ کی جا رہی ہے، عوام کو نو از شریف اور عمران خان کے نئے پا کستان میں فرق پتا چل گیا ہے ۔ ملک میں نا اہلی کا رونا پیا ز سے ٹما ٹرتک رویا جا رہا ہے ۔ عمران خان کی نالائقی کا سونامی پورے ملک کو تباہ کرچکا ہے۔انہوںنے کہاکہ تباہی کا یہ سفر نہ روکا تو پورا پاکستان خدانخواستہ لنگر خانے میں تبدیل ہوجائے گا۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نے ترقی کرتے ہوئے پاکستان کو تباہی کے گڑھے کی طرف موڑ دیا ہے۔ نااہل قیادت میں پولیو سے لے کر ڈینگی تک میں تباہی ہو ئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کی قیادت میں چوروں نے گندم اور چینی میں اربوں روپے کما لیے، عمران صاحب کی نااہلی کا رونا پیاز سے لے کر ٹماٹر کے نایاب ہونے تک ہر گھر میں رویا جارہا ہے ۔عمران صاحب 14 فیصد بدترین مہنگائی، سولہ ماہ میں تاریخی 11000ارب قرض لے کرنالائقی کا ریکارڈ قائم کرچکے ہیں۔ سوال پوچھ رہے ہیں کہ عمران صاحب دانستہ پاکستان کے قومی مفادات کا خون کررہے ہیں ،عمران صاحب کے ہوتے ہوئے پاکستان کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔
مریم اورنگزیب