عمران خان کے ہوتے پاکستان کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں، مریم اورنگزیب

156

لاہور (نمائندہ جسارت) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے ہوتے پاکستان کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں، عوام کو نو از شریف اور عمران خان کے نئے پا کستان میں فرق پتا چل گیا ہے، 16 ماہ میں ناقابلِ تلافی تباہی کیا صرف نالائقی ہے یا یہ تباہی جان بوجھ کر کی جا رہی ہے؟ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 16 ماہ میں عوام کو نواز شریف کے ترقی کرتے پاکستان اور عمران صاحب کے نئے پاکستان میں فرق پتا چل گیا ہے، عمران صاحب کی نالائقی کا سونامی پورے ملک کو تباہ کرچکا ہے، تباہی کا یہ سفر نہ روکا تو پورا پاکستان خدانخواستہ لنگر خانے میں تبدیل ہوجائے گا، عمران صاحب نے ترقی کرتے ہوئے پاکستان کو تباہی کے گڑھے کی طرف موڑ دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں چوروں نے گندم اور چینی میں اربوں روپے کمالیے، عمران صاحب 14 فیصد کی بدترین مہنگائی، 16 ماہ میں تاریخی 11000ارب قرض لے کرنالائقی کا ریکارڈ قائم کرچکے ہیں۔