کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم لندن سے وابستہ ایک اور ٹارگٹ کلرکو جنوبی افریقہ میں قتل کردیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق کراچی سے فرار فرقان عرف ڈاکٹر کو جنوبی افریقہ کیپ ٹاو¿ن میں گزشتہ روز قتل کیا گیا۔
فرقان عرف ڈاکٹر کراچی میں دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ وصولی اور دیگر سنگین جرائم کے الزام میں مطلوب تھا۔مقتول فرقان عرف ڈاکٹر کراچی میں فیڈرل بی ایریا بلاک 14 دستگیر کا رہاشی تھا۔
فرقان کا قریبی ساتھی فیضان عرف ماٹو بھتہ وصول کرتے ہوئے سنہ 2009 میں گرفتار ہوگیا تھاجس کے بعد فرقان عرف ڈاکٹر دس سال قبل جنوبی افریقہ فرار ہوگیا تھا۔
جنوبی افریقہ میں گزشتہ دو سالوں کے دوران ایم کیو ایم لندن سیٹ اپ سے وابستہ تین 3 اہم ٹارگٹ کلر قتل ہوچکے ہیں۔سال 2018 میں مجید عرف منجلا، 2019 میں قمر عرف ٹیڈی اور اب فرقان عرف ڈاکٹر قتل ہو ہے۔جنوبی افریقہ میں ٹارگٹ کلرز کو ٹھکانے لگانے میں انڈر ورلڈ مافیا کے ساتھ جاری تناو¿ کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے۔