کورنگی کار سوار کے قتل کا معاملہ ڈکیتی کا رخ اختیار کرگیا ،

468

کراچی ( اسٹا ف رپورٹر) قیوم آباد کے علاقے کورنگی کریک روڈ پرملزمان کی جانب سے کار سوار کو قتل کرنے کا معاملہ ڈکیتی کا رخ اختیار کرنے لگا، مقتول کا پرس،غائب ہے تاہم موبائل فون گاڑی میں موجود تھا جبکہ فائرنگ کے واقعے میں استعمال کئے گئے اسلحے کا خول بھی نہیں مل سکا۔

تفصیلات کے مطابق قیوم آبادکورنگی کریک روڈ کے قریب کار سوار مشتاق کے قتل کا واقعہ فائرنگ کے واقعے کے تانے بانے ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت سے ملنے لگے، مقتول مشتاق حسین کا پرس تاحال غائب ہے جبکہ موبائل فون ان کی گاڑی میں ہی موجود تھا جائے وقوع سے فائرنگ کے واقعہ میں استعمال کیے گئے اسلحہ کا خول بھی نہیں مل سکا ،

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق ابتدائی میں ایسا لگا تھا کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ ہے ، دوران تفتیش فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کا نتیجہ لگنے لگا ہے ،تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ مقتول مشتاق حسین کے قتل میں ایک ملزم ملوث ہے ، واردات میں ملوث ملزم نے چہرا چھپانے کے لیے ہیلمٹ یا نقاب نہیں لگایا ہوا تھا، مقتول مشتاق حسین کو جسم کے نچلے حصے پر ایک گولی لگی جو جسم کے آر پار ہو گئی، خون زیادہ بہہ جانے سے مقتول مشتاق حسین کی موت واقع ہوئی ، مقتول مشتاق حسین کی کسی سے کوئی دشمنی یا انہیں کسی نے دھمکی بھی نہیں دی تھی۔