کراچی (اسٹاف رپورٹر)بینک الفلاح ڈی ایف اے سائوتھ فٹبال چمپیئن شپ کے سلسلے میں گزشتہ روز ککری گرائونڈ پر ینگ ہلال اوربغداداسپورٹس کے درمیان میچ کھیلاگیا جو ینگ ہلال کی ٹیم نے 2کے مقابلے میں3گول سے بغداداسپورٹس کی مضبوط ٹیم کوشکست دیکر پری کواٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ میچ کے پہلے ہاف کے15ویں منٹ میں ینگ ہلال کیراشدکیایک خوبصورت کراس پرعاطف نے کوئی موقع ضائع کئے بغیر گول کرکے اپنی ٹیم کوایک گول کی برتری دلادی۔ بغداداسپورٹس کے فارورڈ لائن نے کمبائینڈ ہوکر ینگ ہلال کے گول پرحملے شروع کئے اور کھیل کے 30ویں منٹ میں بغداداسپورٹس کے عبدالباسط نے انفرادی کوشش سے گول کرکے میچ برابر کردیا جبکہ کھیل کے43ویں منٹ ینگ ہلال کے سمین کے ایک خوبصورت پاس پر عاطف نے اپنی ٹیم کی جانب سے دوسراگول اسکور کرکے مقابلہ 2اورایک کردیا۔ اسطرح میچ کا پہلاہاف اسی اسکور پر ختم ہوا جبکہ کھیل کے دوسرے ہاف کے 60ویں منٹ میں ینگ ہلال کے عبداللہ نے گول اسکور کرکے ینگ ہلال کی پوزیشن مستحکم کرلی جبکہ بغداداسپورٹس کے فارورڈ لائن نے گول برابر کرنے کی کوشش جاری رکھی اور کھیل کے دوسرے ہاف کے 80ویں منٹ میں بغداداسپورٹس کے فارورڈ عبدالباسط کے پاس پر دفاعی لائین کے کھلاڑی شاھنواز شانی گول کرنے میں کامیاب رہے اسطرح ینگ ہلال کی ٹیم نے پری کوارٹر فا ئنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ ریفری راشد عبداللہ۔ڈپٹی ریفری اعظم۔اورسجاد جبکہ 4ریفری استاد لطیف اور میچ کمشنر اللہ بخش بلوچ آج کلری محمڈن بمقابلہ پاک اسپورٹس میچ ہوگا۔