لاہور(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان ایک عذاب بن کر قوم پر نازل ہوئے،16ماہ میں نواز شریف کے ترقی کرتے ملک کو کہاں سے کہاں پہنچا دیا۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں مہنگائی کی شدت میں اضافے کی مذمت اور اشیائے خورونوش سستی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایک عذاب بن کر قوم پر نازل ہوئے اور ہر گزرتے دن عذاب کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے،انہوں نے16ماہ میں نواز شریف کے ترقی کرتے ملک کو کہاں سے کہاں پہنچا دیا اور عوام سے صرف ان کو رلانے کا وعدہ پورا کیا۔محکمہ شماریات کے اعدادوشمار عمران خان کی نالائق حکومت کیخلاف چارج شیٹ ہے ،محکمے خود گواہی دے رہے ہیں کہ ملک نالائق ترین ٹولے کے رحم وکرم پر ہے، بجلی، گیس،دال، سبزی، ٹماٹر ہر چیز مہنگائی کا ریکارڈ توڑ چکی ہے،عمران خان اتنی زیادہ مہنگائی کرچکے ہیں کہ غریب اپنی غربت کے ساتھ ختم ہوجائے،جو حکومت سستی سبزی نہیں دے سکتی وہ ایک کروڑ نوکریاں اور50 لاکھ گھر کیسے دے سکتی ہے۔