فنکشنل لیگ کاسید علی مردان شاہ کے انتقال پراظہارافسوس

147

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری جنرل اور جی ڈی اے کے انفارمیشن سیکرٹری سردار عبدالرحیم نے سابق صوبائی وزیر سید علی مردان شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کی ہے اپنے جاری تعزیتی بیان میں ورثاسے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ ورثاکو اس دکھ میں صبر جمیل عطا کرے۔