کراچی(اسٹاف رپورٹر)جناح انٹر نیشنل ائیر پورٹ مسافر سے 16بوتل شراب ،58لاکھ کے 53قیمتی موبائل برآمد ہوگئے ،
تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز کلکٹریٹ کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ آرائیول پر تعینات عملے نے دوران چیکنگ دبئی سے بذریعہ امارات ایئر لائن کی پروازEk 606 سے کراچی پہنچی تھی،
تاہم مسافر کی تلا شی کے دوران اس کے قبضہ سے 58 لاکھ روپے مالیت کے 53 موبائل فونز اور غیر ملکی شراب کی 16 بوتل برآمد کر کے مسافر کو گرفتار کیا ہے اور مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کرکے ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔