دوحہ (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اہم دورے پر گزشتہ روز قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے۔ دوحہ ہوائی اڈے پر وزارتِ خارجہ قطر کے اعلیٰ حکام، قطر میں پاکستان کے سفیر سید احسن رضا شاہ اور پاکستانی سفارت خانے کے سینئر افسران نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔ وزیر خارجہ دوحہ میں اپنے قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی سے ملاقات کریں گے۔