سکھر (نمائندہ جسارت) نیب سکھر کے اہم دستاویزات والا پارسل گم ہوگیا، اہم پارسل ارجنٹ سروس کے ذریعے 6 جنوری کو اسلام آباد سے سکھر کے لیے بک کرایا گیا تھا، یوایم ایس نمبر 11938512 پر آنے والا بیگ نمبر 5960 گیارہ روز گزر جانے کے باوجود نہ پہنچ سکا، ارجنٹ بک کرائے گئے پارسل میں نیب کے اکیس آرٹیکلز شامل تھے، اسلام آباد سے آنے والے اہم پارسل میں 96 ارجنٹ پاسپورٹ بھی موجود تھے، پاکستان پوسٹل سروس سکھر کے چیف نے بھی پارسل کے گم ہونے کی تصدیق کی ہے، پارسل کے گم ہونے کی ذمے داری پاکستان پوسٹ اسلام آباد کی ہے۔ چیف پوسٹ ماسٹر علی گوہر سہتو کے مطابق اسلام آباد میں اس حوالے سے انکوائری چل رہی ہے۔