ٹھٹھہ، سول اسپتال مکلی میں ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال

180

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) محکمہ صحت ٹھٹھہ کے ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے ملازمین کے جائز مطالبات ٹائم اسکیل، سروس اسٹرکچر، 30 فیصد ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس اور ریکوری لیٹر ختم کر کے چارٹر آف ڈیمانڈ منظور کرانے کے لیے سول اسپتال مکلی میں احتجاجی مظاہرہ اور کام چھوڑ ہڑتال کی گئی۔ سول اسپتال مکلی میں رہنما عبدالکریم بھاند، حاجی محمد اشرف خشک، حاجی اسد خشک، انور جاکھرو، حاجی ابرہیم سمیجو، معشوق پنہور، منظور علی چانڈیو، علی خاصخیلی، لیاقت عباسی، گڈو کی قیادت میں کام چھوڑ ہڑتال کے بعد بازوؤں پر کالی پیٹیاں باندھ کر، ہاتھوں میں کالے جھنڈے لے کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ملازمین نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ جائز مطالبات فوری حل کیے جائیں بصورت دیگر مسئلے کے حل تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔