وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر حکومت کی کمزوری کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتاہوں کشمیرکےمسئلے پر ہم نے کمزوری دکھائی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں مہنگائی ہے،بجلی گیس نہیں لیکن ڈیڑھ سال اوردیدیں سب ٹھیک ہوجائے گا، مسائل ہیں، مہنگائی ہے لیکن عمران خان کے علاوہ کوئی متبادل نہیں۔
انہوں نے کہا کہ فواد چودھری میں ہمت ہے تو انھوں نے ایسی بات کی ہے، جب تک عمران خان عثمان بزدار کےساتھ ہیں میں ان کے ساتھ ہوں، عمران خان کے ساتھ سائے کی طرح کھڑا ہوں۔
شیخ رشید نے کہا کہ سی پیک سےپاکستان اورریلوےکامقدرسنورجائےگا، پاکستان کی تاریخ میں ریلوے میں انقلاب آنے والا ہے، ریلوے کے محکمےمیں مارچ میں ایک لاکھ نوکریاں نکلیں گی۔