کراچی ( رپورٹ / محمد علی فاروق)سابق وزیر اعظم آزاد کشمیرو رہنما پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر سلطان محمود نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے۔وزیراعظم نے اعلی سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا کہ 5 فروری کو وہ خود آزاد کشمیر آئینگے۔اجلاس میں فیصلہ کیا کہ 5 فروری کو مقبوضہ کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے وہ آزاد کشمیر آئینگے۔ اقوام متحدہ میں بھی وزیر اعظم عمران خان نے مسلم امہ کے جزبات کی ترجمانی کی۔30 دن قبل سلامتی کونسل کا اجلاس بھی حکومت پاکستان کی کاوشوں کا ثبوت ہے۔بھارت میں مستقل انسانی حقوق کو پامال کیا جارہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پریس کانفرنس سے بعد آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر سلطان محمود نے گورنر ہاوس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی۔ ملاقات میں رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی، رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر، طاہر شاہ، سردار مقصود اور دیگر بھی موجود تھے۔ گورنر سندھ سے ملاقات کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عالمی دنیا مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کو حل کروائے،عمران خان کی بدولت آج مسئلہ کشمیر دنیابھر میں موضوع گفتگو ہے۔گزشتہ روز وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات ہوئی تھی،
پوری دنیا میں موجود پاکستانی 5 فروری کو مقبوضہ کشمیر سے اظہار یکجہتی کرینگے۔ تمام سیاسی جماعتیں اختلافات کو بھلا کر 5 فروری کو بھر پور طریقے سے اظہار یکجہتی کریں۔بھارت کا مکروہ چہرہ اب عالمی دنیا کے سامنے آگیا ہے۔ پوری دنیا سے درخواست یے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم پر آواز اٹھائیں اور 5 فروری کو اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں۔ اس موقع پر گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کا کہ ہمارے دل کشمیر ی بھائیوں کے ساتھ ڈھڑکتے ہیں، 5 فروری کو سندھ بھر میں یوم یکجہتی کشمیر ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔ہر فورم پر کشمیریوں کے حقوق کی آواز بلند کریں گے۔10 لاکھ بھارتی افواج،مسلسل کرفیو اور لاک ڈاون بھی کشمیر ی عوام کے جذبہ آزادی کو نہیں دبا سکے۔
قبوضہ کشمیر کی جاری صورتحال، صوبہ کی ترقی میں کشمیریوں کے کردار سمیت اہمیت کے حامل دیگر امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر سندھ نے ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور شہریت کے متنازعہ قانون کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جبر و استبداد کی پالیسی ناکام ہو چکی۔کشمیری بھائیوں کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔صوبہ میں بسنے والے کشمیری معاشی، سماجی اور معاشرتی ترقی میں بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔