کراچی (اسٹاف رپورٹر)اے ایس ایف کے زیراہتمام ایئرپورٹ سیکورٹی سے متعلق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 3روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔تربیتی پروگرام میں پی آئی اے، اے این ایف، ایف آئی اے، سی اے اے اور کسٹم سمیت دیگر ائیر لائنز کے افسران نے شر کت کی۔
تربیتی پروگرام میں ملک بھر کے ائیرپورٹس پر مسا فروں کی دی جانے والی سہولیات،سیکورٹی کے عمل اور جانچ پڑتال سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پربتایا گیا کہ اے ایس ایف ملک کے تمام ائیرپورٹس پر اپنے فرائض پیشہ وارانہ طور پر بخوبی انجا م دے رہی ہے، اے ایس ایف کسٹم اور اے این ایف نے مل کر منیشات اور سونے کی اسملنگ سمیت منی لا نڈرنگ کی کوششوں کو ناکام بنایا ہے۔
ائیرپورٹ پر تمام ادارے فعال اور مستعد ہیں جن میں باہمی رابطے کی وجہ سے مسافر اور فضائی سفر مکمل طور پر محفوظ ہیں۔اے ایس ایف ترجمان کے مطابق غیرملکی سیکورٹی اداروں نے ملک بھر کے ائیر پورٹس کے دورے بھی کئے ہیں اور ائیرپورٹ سیکورٹی سے متعلق رپورٹ میں ان اقدامات کو بین الاقوامی میعار کے مطابق قرار دیا ہے۔