عبدالرحیم گوٹھ شراب خانہ کھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جماعت اسلامی ضلع شمالی

458

کراچی (محمدعلی فاروق )یوسف گوٹھ،صدیق گوٹھ،عبدالرحیم گوٹھ اور کنیز فاطمہ سرجانی ٹاﺅن میں موجود شراب خانے مسجد کے نذدیک کھلا ہوا ہے مسلمانوںکی آبادی میں شراب کی کھلے عام فروخت کا سلسلہ جاری ہے ،عبدالرحیم گوٹھ میں موجود شراب خانہ کھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،

حکومت سندھ فی الفور شراب خانے کا لائسنس منسوخ کرے اور معاشرے میںجرائم اورخرابیوں کے جڑکے خاتمے میں اپنا کرداراداکرے۔اس بات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع شمالی محمد یوسف نے سرجانی ٹاﺅن میں شراب خانے کے قیام کے خلاف جماعت اسلامی سرجانی ٹاﺅن ضلع شمالی کے زیر اہتمام اہل علاقہ کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ شراب خانے پورے معاشرے کوتباہ کردیں گے۔جس کی کسی طور اجازت نہیں دیجائے گی۔اس موقع پر علماءکرام وامام نے بھی خطاب کیا۔ جب کہ اہلیاں محلہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔محمد یوسف نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اس طرح کے لائسنس کا اجراءتشویش ناک اور قابل مذمت ہے جسے فی الفور منسوخ کیا جائے