کراچی کی فضا میں دو مسافر طیارے خو فناک حا دثہ سے بال بال بچ گئے،

695

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کی فضا میں دو مسافر طیارے خو فناک حا دثہ سے بال بال بچ گئے، دو نوں پائلٹس نے حاضر دما غی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیاروں کو حادثہ سے بچایا۔

تفصیلات کے مطابق ائیر ٹریفک کنٹرولر کی مبینہ غفلت سے پی آئی اے اور غیر ملکی ائیر لا ئن طیا رے آمنے سا منے آگئے تاہم دونوں پائلٹس نے طیاروں کو کسی بڑے حادثے سے بچالیا۔پی آئی اے کی پرواز اسلا م آباد سے کراچی آرہی تھی جبکہ غیر ملکی ائیر لائن کی پر واز دہلی ریجن جاتے ہوئے نواب شاہ سے گزر رہی تھی۔

اس دوران پی آئی اے کی پرواز لینڈنگ کے لیے بلندی سے نیچے آرہی تھی اور طیارہ 40 ہزار فٹ بلندی پر تھا اور غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز 35فٹ بلندی پر ٹرازٹ ٹریفک پر تھی، دونو ں طیارے در میان فاصلہ پا نچ میل سے انتہائی کم رہ گیا تھا۔

پی آئی اے بوئنگ 777 میں موجود TACAS سسٹم فعال ہو گیا تھا تاہم دونو ں کپتانو ں حا ضر دماغی کا مظاہرہ کر تے ہوئے دونوں طیاروں کو بچایا، پی آئی اے کا کپتان اپنے جہاز کو تیزی سے نیچے کی طرف لے گیا جبکہ دوسرا کپتان اپنے طیارے کو تیزی سے چار ہزار فٹ بلندی پر لے گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اے اے نے واقع کا نو ٹس لے لیا اور مبینہ طور پر غفلت کا مظاہرہ کر نے والے اس وقت ڈیوٹی پر مو جود ائیر ٹریفک کنٹرولر کو معطل کر دیا جبکہ تینوں اے ٹی سی کو SOLO ڈیو ٹی سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ذرئع کا کہنا تھا کہ تینوں ائیر ٹریفک کنٹرولر کے خلا ف تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں، دونو ں طیاروں کے آمنے سا منے آنے کا واقع گزشتہ دنوں پیش آیا تھا۔