نوابشاہ، غیر معیاری اور کم مقدار میں پیٹرول فروخت کی شکایت

193

نوابشا (سٹی رپورٹر) نوابشاہ میں سکرنڈ روڈ پر پیڑول مافیا سرگرم، غیر معیاری اور کم مقدار میں پیٹرول فروخت کرنے کی شکایت میں اضافہ۔ نوابشاہ میں پیٹرول کی مقدار میں کمی کر کے نوابشاہ کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے جبکہ دوسری جانب مقدار میں کمی کے ساتھ ساتھ غیر معیاری پیٹرول فروخت کیا جارہا ہے۔ مقدار میں کمی کا رزاق پیٹرولیم سروس کی انتظامیہ نے خود بھی میڈیا کے سامنے اعتراف کیا جبکہ رزاق پیٹرولیم سروس کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہمارا پمپ ٹوٹل کمپنی کے تعاون سے چل رہا ہے جبکہ دوسری جانب پیٹرول پمپ پر کالٹیکس کمپنی کے بورڈ لگے ہوئے ہیں جبکہ جب ہماری بات ٹوٹل پارکو کمپنی کے ایریا منیجر منصور شر سے بات ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ اس پمپ سے ہماری کمپنی کا کسی قسم کا تعاون نہیں ہے اور ان کے کاغذات میں ہمارے پاس کہیں پر بھی ریکارڈ نہیں ہے۔ ٹوٹل کمپنی کے ایسے مؤقف کے بعد بڑے سوالات نے جنم لے لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہاں غیر معیاری تیل اور چوری کے تیل کا مرکز بنا ہوا ہے۔