ایس ایس پی لاڑکانہ کی محکمانہ کارروائی،دواہلکار برطرف

302

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش نے عوامی شکایات اور فرائض میں غفلت برتنے پر محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے دو اہلکاروں حمزہ علی اور سعید احمد کو ملازمتوں سے برطرف کردیا جبکہ 20 اہلکاروں عیدن، جمیل، طالب اور ارشاد سمیت دیگر کو کوارٹر گارڈ بند کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ اس موقع پر ایس ایس پی مسعود احمد بنگش کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی فرائض میں شامل ہے ایسے اہم فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس افسران و اہلکار اپنی ڈیوٹیاں احسن طریقے سے سرانجام دیں بصورت دیگر غفلت ثابت ہونے پر ان کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔