اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے شہباز شریف اور مریم نواز کی کرپشن سے متعلق شواہد منظرعام پرلانے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں اپوزیشن کے مقدمات سے متعلق جارحانہ حکومتی بیانیہ جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران چودھری شوگر ملز کیس میں شہباز شریف اور مریم نواز سے متعلق نئے انکشافات کا جائزہ لیا گیا جب کہ چودھری شوگر مل کیس سے متعلق شواہد منظر عام پر لانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ عمران خان نے کہا وائٹ کالر کرائمز کے خلاف اداروں کی استعداد مزید بڑھانے کی ضرورت ہے، حکومت کرپشن مقدمات پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی، بلا تفریق اورمنصفانہ احتسابی عمل کو یقینی بنائیں گے، معیشت کی تباہی کے ذمے داروں کے کارنامے قوم کو معلوم ہونے چاہییں۔
عمران خان