میئرکراچی سے غیرقانونی بچت بازاروں کے خلاف نوٹس لینے کامطالبہ

168

کراچی (پ ر) کراچی کی اسکیم 33کے علاقہ گلزار ہجری کی یو سی 29 کی حدود میں دو بچت بازار قواعدو ضوابط اور عوامی امنگوں کے برعکس پچھلے دو عشروں سے لگائے جاتے ہیں۔ گزشتہ سال علاقہ کونسلر محمد عرفان کی مدعیت میں ایک درخواست وجائزہ رپورٹ دفتر میئر کراچی میں جمع کرائی گئی تھی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مذکورہ بچت بازار قواعدو ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عین لنک روڈ پر لگائے جاتے ہیں کہ جس کے سبب بے شمار عوامی اور بلدیاتی امور کی انجام دہی میں دشواری آتی ہے۔واضح رہے موجودہ چیئرمین یو سی 29بلدیاتی ذمے داریوں کے ادائیگیوں، علاقائی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں عدم دلچسپی اور نمائندہ حلقوں کی مشاورت کے بغیر جانبدارانہ فیصلوں کے حوالے سے متنازع ہیں۔