صوبہ پنجاب کے شہر گجرات میں لندن سے آئی دو برطانوی نژاد بہنیں پراسرار طور پر گھر کے غسل خانہ سے مردہ پائی گئیں ہیں۔
ایس ایچ او خاور گوندل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 18 سالہ نادیہ اور 25 سالہ ماریہ 10 روز قبل پاکستان آئی تھیں، دو بہنوں کی لاشیں گھر کے غسل خانہ سے مردہ پائی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعہ حادثہ لگتا ہے لیکن مزید صورتحال پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی واضح ہوگی۔
اہل خانہ نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ دونوں کی موت غسل خانہ میں لگے گیزر سے گیس خارج ہونے کی وجہ سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ اتوار کو پیش آیا لیکن رپورٹ اب ہوا ہے۔
والدین نے بیٹیوں کی موت کو حادثہ قرار دیتے ہوئے پولیس سے کارروائی نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔