شام کےشہر الرقہ کے شمالی دیہی علاقے میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں3 ترک فوجیوں سمیت 10 افراد شہید ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق شام کےشہر الرقہ کے شمالی دیہی علاقے میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں3 ترک فوجیوںسمیت 10 افراد شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والے والوںمیں ترکی کے ہمنوا گروپوں کےاہم رہنما سمیت 7 دیگر ارکان شامل ہیں جبکہ دھماکے میں ترکی کے 3 فوجی بھی شہید ہوگئے۔
دوسری جانب ترکی کی فورسز نے الرقہ کے شمال میں واقع تل ابیض کے دیہی علاقے میں سیرین ڈیموکریٹک فورسز ( ایس ڈی ایف)کے زیرتسلط دیہات پرگولہ باری کی۔