ایڈیلیڈ (جسارت نیوز) ہسپانوی ٹینس اسٹار اور ایونٹ کے فورتھ سیڈڈ پابلو کارینو بسٹا ایڈیلیڈ انٹرنیشنل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔ جمعرات کو آسٹریلیا میں ایڈیلیڈ انٹرنیشنل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میچ میں جنوبی افریقاکے ٹینس ا سٹار للوئیڈ ہاریث نے اسپین کے فورتھ سیڈڈ پابلو کارینو بسٹا کو شکست دے دی۔