خورشید شاہ کی 2بیویوں،بیٹے ، داما د سمیت دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

223

کراچی(نمائندہ جسارت)سندھ ہائیکورٹ میں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی 2 بیویوں،بیٹے ، داما د ،صوبائی وزیر اویس شاہ سمیت دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت 20 فروریتک ملتوی کردی۔ آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی 2 بیویوں، بیٹے ، داماد، صوبائی وزیر اویس شاہ سمیت دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے کی۔سماعت کے موقع پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ۔ خورشید شاہ کیس کے ریفرنس میں نامزد اور زیر تفتیش ملزمان کی درخواستوں پر عدالت نے عبوری ریفرنس میں نامزد اور زیر تفتیش ملزمان کی درخواستیں علیحدہ کردیں ، عبوری ریفرنس میں نامزد ملزمان کی درخواستیں سماعت کے لیے ہائیکورٹ سکھر بینچ بھجوا دیں۔عدالت کا کہنا تھا کہ زیر تفتیش ملزمان کی درخواستوں پر سماعت کراچی میں ہوگی،عدالت نے زیر تفتیش ملزمان کی درخواستوں پر مزید سماعت 20 فروری تک ملتوی کردی۔نیب کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ کے خلاف2 مقدمات ہیں ،دوسرے کیس میں انکوائری جاری ہے، عدالت نے دوسرے کیس میں اویس قادر شاہ کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔عدالت نے اویس قادر شاہ کی حفاظتی ضمانت دوسری انکوائری میں بھی 5 لاکھ زر ضمانت کے عوض میں منظور کرتے ہوئے حکام کو انکوائری مکمل کرنے کے لیے 20 فروری تک مہلت دے دی۔