اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی، جس میں ملکی داخلی سیکورٹی ، مقبوضہ کشمیر، مغربی بارڈر اور اندرونی سیکورٹی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی جس میں اعلیٰ عسکری حکام بھی موجود تھے، اس دوران پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس دوران مقبوضہ کشمیر، مغربی بارڈر اور اندرونی سیکورٹی سے متعلق امور زیر غور آئے۔وزیراعظم نے بارڈر پر پاک افواج کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ملک میں استحکام کو یقینی بنانے میں پاک فوج کے کردار کی تعریف بھی کی۔