ٹریفک ون وے کے خلاف ورزی120ڈرائیوروں کوجیل بھیج دیا گیا ،

367

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں ٹریفک پولیس نے ون وے کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کا آغاز کردیا۔120ڈرائیوروں کو گرفتار کر کرکے جیل بھیجہ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں ٹریفک پولیس کی جانب شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے رانگ وے کے خلاف شروع کی جانے والی مہم کے پہلے روز شہر بھر میں مجموعی طور پر پہلے روز ہی 11 لاکھ 46 ہزار 650 روپے کے جرمانے کر دیے گئے۔

جبکہ 120 ڈرائیوروں کو گرفتار کرتے ہوئے 4765 ڈرائیوروں کے چالان کئے گئے۔جبکہ پکڑے جانے والے تمام گرفتار ڈارئیوروں کے خلاف دفعہ 279کے تحت مقدمات درج کر کے انہیں لاکپ کردیا گیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کراچی کے مطابق شہر میں ٹریفک جام اور حادثات کی روک تھام کے لئے رانگ وے کرنے والے ڈرائیوروں کی حوصلہ شکنی کے لئے رانگ وے کے خلاف مہم کا ا?غاز کیا گیا ہے اور یہ مہم مسلسل جاری رہے گی۔