سراج الحق نے حافظ سلمان بٹ کی عیادت کی ، صحت یابی کی دعا

105

لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج سابق رکن قومی اسمبلی اور جماعت اسلامی کے رہنما حافظ سلمان بٹ کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے حافظ سلمان بٹ کی ملک میں غلبہ اسلام کے لیے کوششوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ حافظ سلمان بٹ جلد صحت یاب ہو کر اسلامی انقلاب کی جدوجہد میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے ۔