آکلینڈ (جسارت نیوز) پاکستان کے نامور ٹینس ا سٹار اعصام الحق اور انکے برطانوی جوڑی دار ڈومینک انگلوٹ آکلینڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میچ میں آج ایکشن میں نظر آئیں گے ۔ انہوں نے پری کوارٹر فائنل میچ میں بولیویا کے ہیوگو ڈیلین اور انکے برازیلین جوڑی دار تھیاگو مونٹیرو کو شکست دیکر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔ واضح رہے کہ کوارٹر فائنل رائونڈ میں انکا مقابلہ حریف امریکی ٹینس اسٹار آسٹن کریجک اور انکے کروشین جوڑی دار فرینکو سکیوگو سے ہوگا۔