آکلینڈ (جسارت نیوز) جان پیرز اور مائیکل وینس پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ آسٹریلوی جوڑی آکلینڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی۔ بھارت کے دیوج شران اور انکے آسٹریلوی جوڑی دار آرٹم سٹیک نے پری کوارٹر فائنل میچ میں اپ سیٹ شکست دیکر ایونٹ کا کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ بدھ کو نیوزی لینڈ میں مرد کھلاڑیوں پر مشتمل آکلینڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں بھارت کے دیوج شران اور انکے آسٹریلوی جوڑی دار آرٹم سٹیک نے حریف جان پیرز اور مائیکل وینس پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ آسٹریلوی جوڑی کو 7-6(7-4) اور 7-6(7-3) سے ہرا دیا۔