اسلام آباد( آن لائن )سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہاہے کہ لاہور ہائی کورٹ کا غاصب مشرف کیس میں فیصلہ قانون کی عملداری کیلیے اچھا نہیں، ٹالک شو میں بوٹ کی بات ایک قومی ادارے کو متازع بنانے اور بدنام کرنے کی کوشش ہے۔ بدھ کو اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ سیاست، پارلیمنٹ اور قانون کی عملداری کے لیے بدشگونی جنوری 2020 میں آگئی ہے۔انہوںنے کہاکہ لاہور ہائی کورٹ کا غاصب مشرف کیس میں فیصلہ قانون کی عملداری کے لیے اچھا نہیں،لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ مستقبل میں مہم جوئی کے راستے کھولے گا۔ انہوںنے کہاکہ سروسز کی مدت کے بل کی منظوری میں پارلیمانی طریقہ کار کو نظر انداز کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ سروسز مدت بل کی منظوری میں سیاسی جماعتوں کے رویے نے سیاسی نظام میں گہرے نقوش چھوڑے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ٹالک شو میں بوٹ کی بات ایک قومی ادارے کو متازع بنانے اور بدنام کرنے کی کوشش ہے۔ انہوںنے کہاکہ ٹالک شو میں بوٹ کی بات سیاسی ورکرز کو بے عزت کرنے کے لیے کی گئی۔ انہوںنے کہاکہ خطے میں نیو ورلڈ ارڈر کے اثرات آنے کے ساتھ پارلیمانی اداروں، پارلیمنٹ، عدلیہ پر حملے تیز ہو گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ خطے میں نیو ورلڈ ارڈر کے اثرات آنے کے ساتھ ہی ایگزیکٹو، ارمڈ فورسز پر حملے تیز ہو گئے۔