عدالت نے عام انتخابات میں بلاول کی ریلی پر حملے کے ملزمان کو بری کردیا

94

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عام انتخابات 2018ء میں بلاول زرداری کی ریلی پر حملے کے تمام ملزمان کو بری کر دیا۔ عدالت نے ریلی پر حملے سے متعلق کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا‘ بری کیے گئے افراد میں پی ایس107 سے متحدہ کے امیدوار رفیق ہنگورو،کبیر، احمد عرف حاجی اور نوید اختر شامل ہیں‘ ان کے خلاف تھانہ کلری میں سرکار کی مدعیت میں بلوے، فساد اورکار سرکار میں مداخلت و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔