کراچی(اسٹاف رپورٹر)عدالت عظمیٰ کراچی رجسٹری میں سابق آرمی چیف پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ بنانے کے معاملے پر سابق وزیر اعظم نواز شریف، سابق وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان و دیگر کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔ عدالت عظمیٰ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے خصوصی عدالت کے تقرر کو ہی غیر قانونی قرار دے دیا ہے‘لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے سے ثابت ہوا کہ پرویز مشرف کے خلاف کارروائی بدنیتی پر مبنی تھی‘سابق وزیراعظم اور موجودہ مجرم میاں محمد نواز شریف،سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان اورسابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان کے خلاف بھی غیرآئینی اقدامات کرنے پر سخت فیصلہ دیا جائے‘نواز شریف کو واپس وطن لاکر سزا کو مکمل کرائے جانے کا حکم دیا جائے‘چودھری نثار علی خان اور شاہد خان کے نام ای سی ایل میں شامل کیے جائیں‘ نواز شریف اور چودھری نثار اور شاہد خان ، سیکرٹری وزارت کیبنٹ و دیگر مدعاعلیہان کو فریق بنایا گیا ہے۔