سندھ حکومت صحت کارڈز میں روڑے اٹکا رہی ہے، مراد سعید

90

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ کے عوام کو صحت کارڈز دے رہی ہے مگر صوبائی حکمران اس میں روڑے اٹکا رہے ہیں،سندھ میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات بڑھ رہے ہیں،عوام کو وہاں مفت علاج کی ضرورت ہے،سندھ کے حکمرانوں سے تو کتے قابو نہیں ہورہے اور تنقید صحت کارڈز،لنگرخانوںاور پناہ گاہوں پر کر رہے ہیں،ان کو شرم آنی چاہیے ۔اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف گرین پاکستان کے لیے اقدامات کر رہی ہے، گرین اینڈ کلین پاکستان وزیراعظم کا وژن ہے،جو پاکستان یہ چھوڑ کر گئے تھے ہم نے وہیں سے آغاز کیا ہے ،اداروں کو خسارے سے نکال کر اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے،سابقہ حکومتیں ملک کو تباہی کے دہانے پر چھوڑ کر گئیں ۔انہوں نے کہا کہ ہنرمند پاکستان پروگرام کا مطلب اپنے نوجوانوں کو ہنرمند بنانا ہے،16 ماہ میں این ایچ اے کے ریونیو میں 25 ارب روپے سے زاید اضافہ ہو ا ۔