اسلام آباد (اے پی پی) نیب راولپنڈی نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں احتساب عدالت میں آٹھواں ریفرنس دائر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ابن قاسم کی زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا ریفرنس دائر کیا گیا۔ ریفرنس ڈاکٹر ڈنشا، ملک ریاض، زین ملک، لیاقت قائم خانی اور دیگر ملزمان کے خلاف دائر کیا گیا ہے۔ ریفرنس کے مطابق ملزمان نے ملی بھگت سے سرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی ، ملزمان کو نیب آرڈیننس کے تحت سخت سزا دی جائے۔