قومی اسمبلی میں اسلام آباد یونیورسٹی کے قیام کا بل کثرت رائے سے منظور

121

xاسلام آباد (صباح نیوز) قومی اسمبلی میں اسلام آباد یونیورسٹی کے قیام کے بل کو کثرت رائے کی بنیاد پر منظور کر لیا گیا۔ اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری وفاقی تعلیم پیشہ ورانہ تربیت نے اسلام آباد یونیورسٹی کے قیام کا بل 2019ء پیش کیا۔ بل کو کثرت رائے کی بنیاد پر منظور کر لیا گیا۔ مزید براں کراچی کے ارکان فہیم خان عطاء اللہ خان اور دیگر کی وفاقی وزیر علی زیدی سے تلخ کلامی ہو گئی۔ ارکان نے کراچی بندرگاہ کو پورٹ قاسم سے منسلک کرنے کے لیے 45 کلومیٹر طویل پل کی تعمیر میں تاخیر سے متعلق معاملے پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا تھا۔ اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ ارکان براہ راست وفاقی وزیر سے مل کر مسئلہ بتا دیا کریں، فہیم خان نے کہا کہ علی زیدی نہیں ملتے۔ ان ریمارکس پر وفاقی وزیر ناراض ہو گئے اور کہا کہ دفتر ہو گھر ہو ہر جگہ ملتا ہوں۔ بعد ازاں اسپیکر نے معاملہ رفع دفع کروا دیا۔