ٹی 20 سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کل کیاجائے گا

989

لاہور: بنگلا دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئےکھلاڑیوں کےناموں پرآج مشاورت کی گئی جبکہ قومی ٹیم کا اعلان کل کیاجائے گا۔

تفصیلات کے  مطابق قومی کرکٹ ٹیم کےہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق،قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اورسلیکشن کمیٹی کے کوآرڈینیٹر ندیم خان کے درمیان آج قذافی اسٹیڈیم میں ملاقات ہوئی۔ جس میں بنگلادیش کےخلاف ٹی 20 سیریز کیلئےکھلاڑیوں کے ناموں پرمشاورت کی گئی۔

پاکستان اور بنگلادیش کےدرمیان سیریز میں شامل 3 ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ  24 دوسرا  25 جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ  27 جنوری کوقذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔

سیریز کیلئےاسکواڈ کوحتمی شکل دینے کیلئےمشاورتی عمل جمعرات کو بھی جاری رہے گا جہاں دیگر 6سلیکٹرز کو بھی اس عمل میں شامل کیا جائے گا۔

مشاورتی عمل کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق اور کپتان قومی ٹی20 کرکٹ ٹیم بابر اعظم پریس کانفرس کرکے اسکواڈ کا اعلان کریں گے۔