کراچی( اسٹاف رپورٹر ) سپر اسٹورز نے شہریوں کو نئے انداز میں لوٹنا شروع کردیا،
تفصیلات کے مطابق سیدہ ناصرہ سہیل نامی خاتونے یکم جنوری کو امتیاز سپر اسٹور خالد بن ولید برانچ میں خاتون کے ساتھ13 ہزار روپے کا فراڈ سامنے آگیا ، نمائش چورنگی کی رہائشی خاتون نے امتیاز سپر اسٹور سے 1444 روپے کی خریداری کی لیکن کریڈٹ کارڈ سے 14444 روپے کاٹ لیے گئے
سیدہ ناصرہ سہیل نامی خاتون نے امتیاز سپر اسٹورپر شکایت درج کرائی کہ ملازمین نے رسید 1444 روپے کی دی اور رقم 14444 روپے کی رقم کاٹ لی گئی ،خاتون اسٹور کے بار باد چکر لگانے کے باوجود ابھی تک اپنی رقم سے محروم ہے ، سپر اسٹور تسلیم کرنے کے باوجود خاتون کے پیسے واپس کرنے گریزاں ہے ،
سیدہ ناصرہ سہیل نامی خاتون کا کہنا ہے کہ سپر اسٹور کے ملازمین نے جان بوجھ کر میرے کریڈت کارڈ سے زیادہ پیسے چارج کیے۔سپر اسٹور انتظامیہ حیلے بہانے سے کام لے رہی ہے اور میری رقم واپس کرنے کو تیارنہیں ہے ۔اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ وہ سپر اسٹور کے فراڈ کا نوٹس لیں ۔