اسلام آباد (آن لائن) حکومت نے جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کو اتحادی جماعتوں کو منانے کا ٹاسک دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر دونوں رہنما آج (ق) لیگ جبکہ کل بی این پی مینگل کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق (ق) لیگ سے ملاقات میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار بھی ہمراہ ہوں گے۔ جمعرات کے روز بی این پی
مینگل کے سربراہ سے ملاقات طے ہوئی ہے، جس میں لاپتا افراد سمیت مینگل پارٹی کی جانب سے دیے گئے دیگر نکات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ملاقات کے دوران جہانگیر ترین اور پرویز خٹک اتحادیوں کو مطالبات پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتوں نے حکومت کا ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے، ہم اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے اور تحفظات دور کریں گے۔