سکھر( نمائندہ جسارت)سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے محکمہ آبپاشی کو تجاوزات کے خلاف آپریشن روکنے کا حکم دے دیا، آپریشن روکنے کا حکم سندھ حکومت کی درخواست پر دیا گیا ہے ،سندھ حکومت نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے عدالتی احکامات پر نظر ثانی کی اپیل دائر کی تھی، حکومت سندھ کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیاتھاکہ شدید سردی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن سے کوئی انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے، سندھ حکومت تجاوزات کے خلاف آپریشن سے متاثر لوگوں کو متبادل جگہ فراہم کرے گی،سندھ حکومت ایک سال کے اندر متاثر لوگوں کو متبادل جگہ فراہم کرسکے گی ، سپریم کورٹ کے احکامات پر محکمہ آبپاشی کی جانب سے شہر اور گردونواح میں تجاوزات کے خلاف آپریشن گزشتہ دو ماہ سے آپریشن جاری ہے ۔