سراج الحق کا آزاد کشمیر میں تودے گرنے سے جانی و مالی نقصان پر افسوس

327

لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق اور سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے آزاد کشمیر، بلوچستان اور شمالی علاقوں میں شدید برفباری سے ہونے والے نقصانات ، خاص طور پر آزاد کشمیر میں تودے گرنے سے ہونے والے قیمتی جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لیے مغفرت اور زخمیوں کے لیے صحت یابی کی دعا ا ور متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیاہے ۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کا فرض تھا کہ لوگوں کو قدرتی آفات سے بچانے کے لیے پہلے سے انتظامات کرتیں ۔دریں اثنا سینیٹر سراج الحق نے جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود کو فون کرکے نقصانات کے بارے میں تفصیل حاصل کی اور انہیں ہدایت کی کہ الخدمت کے ساتھ مل کر متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔سینیٹر سرا ج الحق نے وفاقی اور آزادکشمیر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ برف میں پھنسے ہوئے لوگوں کو فوری طور پر ریسکیو کیا جائے اور متاثرین کی بحالی اور امداد کا مکمل انتظام کیا جائے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے خاندانوں کی مناسب مالی امداد کی جائے۔