ڈاکٹر شیریں مزاری کا سینیٹ سے زینب الرٹ بل منظور نہ ہونے پر مایوسی کااظہار

140

اسلام آباد (آن لائن) وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے سینیٹ کی جانب سے زینب الرٹ بل منظور نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغا م میں ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوںنے زینب الرٹ بل کو منظور کرنے کے بجائے سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی کو بھجوانے کی سفارش کی جو مایوس کن عمل ہے۔