ٹریفک پولیس، ون وے کی خلاف ورزدی پر جرما نہ اور گرفتار

196

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں ون وے کی خلاف ورزدی کرنے والوں پر جرمانے کے ساتھ ان کوگرفتار بھی کیا جاسکتاہے ،ٹریفک پولیس نے حادثات کی روک تھام اور ٹریفک بحال رکھنے کے لیے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی کی زیر صدارت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے حادثات کی روک تھام کیلئے کریک ڈاو¿ن کی تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت دی گئی۔ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ ون وے کی خلاف ورزی کرنیوالوں کا چالان کرنے کے بجائے گرفتارکیا جائے، آپریشن میں ٹریفک، مقامی پولیس کارروائی کرے گی جبکہ خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

ایڈیشنل آئی جی نے پمپس سے بوتل میں پیڑول بھروانے والوں کیخلاف بھی کارروائی کی بھی ہدایت کردی ہے۔گذشتہ سال جولائی میں شہر قائد میں ہیلمٹ کی پابندی کی مہم کی کامیابی کے بعد ٹریفک پولیس ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مہم کا آغاز کیا تھا۔ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا تھا کہ کراچی کی ٹریفک پولیس ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کرنے جارہی ہے، ہمیں محسوس ہوا کہ ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر شہری بہت پریشان ہیں، ہیلمٹ مہم اور اب ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مہم کا مقصد قانون کی پاسداری کرنے والے شہریوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کو روکنا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ عموماً ٹریفک پولیس ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو نظر انداز کرتی ہے لیکن اس مہم کے دوران ٹریفک پولیس خلاف ورزی کرنے والوں کی گرفتاریاں بھی کرے گی۔جاوید علی مہر نے شہریوں کو متنبہ کیا تھا کہ ون وے کی پابندی ان کی اپنی جان کے تحفظ کے لیے ہے ، لہذا شہری اب ون وے کی خلاف ورزی کرنے سے گریز کریں۔