کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی شامت آگئی۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی کی زیر صدارت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ٹریفک پولیس نے حادثات کی روک تھام کے لیے حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کا چالان کرنے کے بجائے انہیں فوری گرفتار کرلیا جائے گا۔
ایڈیشنل آئی جی نے کہا ہے کہ ٹریفک اور مقامی پولیس قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کرے گی۔