کراچی( اسٹاف رپورٹر) نیو کراچی پاو ر ہاو س چورنگی کے قریب ہائی روف میں آگ لگنے کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ہائی روف کے ڈرائیور الیاس نے خدا کی بستی سرجانی ٹاو ن میں واقع پیٹرول پمپ سے بوتل میں پیٹرول حاصل کیا تھا،گاڑی میں پیٹرول کی بوتل موجود ہونے کے سبب پوری گاڑی آگ کی لپیٹ میں آئی،
سرجانی ٹاو ن پولیس نے پیٹرول پمپ کے ایک ملازم کے خلاف سرکاری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے،پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مقدمے میں سیکشن 285، پیٹرول کی ناجائز آتش گیر مادے کی نسبت غفلت پائی گئی ہے، پیٹرول پمپ ملازم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں،
شہر میں پیٹرول کی کھلے عام فروخت پر پابندی عائد ہے، پولیس نے بتایا ہے کہ حادثے میں جاں بحق افراد کی فیملی نے ہائی روف ڈرائیور کے خلاف مقدمہ یا کسی بھی کارروائی کرنے سے انکار کیا ہے۔