سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب آرڈیننس میں ترمیم نہیں، پورے ادارے کو ختم کر دینا چاہیے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے پروڈکشن آرڈر پر پارلیمنٹ اجلاس میں شرکت کے لیےآنے والے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)میں کوئی تقسیم نہیں، تمام پارٹی قائدین پارٹی قیادت کے ساتھ ہیں۔
شاہد خاقان عباسی نےنیب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نیب آرڈیننس میں ترمیم مسئلے کا حل نہیں،نیب کے ادارے کوہی ختم کر دینا چائیے۔
ایم کیو ایم کی جانب سےکابینہ چھوڑنے کے سوال پر ان کا کہنا رتھا کہ یہ ایم کیو ایم اور حکومت کا آپس کا مسئلہ ہے، وہ جانے اور حکومت جانے،ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے.