بلدیہ ٹاون، گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی

415

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بلدیہ ٹاون میں کی گارمنٹس فیکٹری لگی آگ 6گھنٹے کی جہد وجہد کے بعد قابو پالیا گیا،آتشزدگی کے نتیجے میںلاکھوں روپے ما لیت کاکپڑا اور دیگر قمیتی اشیاءجل کر خاکستر ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق منگل کی دوپہر ایک بجکر 20منٹ پر بلدیہ ٹاوںنمبر 2میںواقع ایک گارمنٹ فیکٹری میں اچانک آگ بھڑ ک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کواپنی لیپٹ میں لے لیا آگ کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی 5گاڑیان اور اسنارکل موقع پر پہچ گئیں اور 6گھنٹے کی جہدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا،

آگ نے فیکٹری کی عمارت کے ساتھ ساتھ فیکٹری کے عقب میں موجو دگودام کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا،آگ کی شدت کے باعث متاثرہ فیکٹر ی کے ساتھ موجود دوسرے کارخانوں کوبھی خالی کرالیا گیا تھا جب کہ آگ کے باعث آسمان پر سیاہ دھواںکے بادل چھاگئے ،جس کی وجہ سے دم گھٹنے کے باعث فائربریگیڈ کے فائر فائٹرز بے ہوش ہو گئے تاہم ان کوفوری طور طبی امداد فراہم کردی گئی ، آتشزدگی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔