الیکشن کمیشن نے بلاول کو 6 فروری تک مہلت دے دی

299

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو زرداری کواثاثوں میں تضاد دور کرنے کے لیے 2 ہفتے کی مہلت دیتے  ہوئے کیس کو 6 فروری تک ملتوی کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق  گوشواروں میں  تضاد  سے متعلق الیکشن کمیشن پاکستان نے آصف علی زرداری کے صاحبزادے بلاول بھٹوں کو طلب کیا ۔قائم مقام چیف الیکشن کمشنر الطاف ابراہیم  کی سربراہی میں نے 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

بلاول زرداری کے وکیل  فاروق ایچ نائیک نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن کے پاس ایکٹ کے تحت اثاثوں کی تفتیش  کرنے کا اختیار حاصل نہیں ہے۔

جس پر بینچ نےاستفصار کیا کہ اگر کوئی  رکن اسمبلی اپنے گوشوارے ظاہر نہیں کرے گا تو الیکشن کمیشن کے پاس اختیار موجود ہے کہ وہ کرپٹ پریکٹسز کے تحت کارروائی کرے۔

تاہم  الیکشن کمیشن نے 6 فروری تک کیس کو ملتوی کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کو 2 ہفتے کی مہلت دی ہے کہ وہ اپنے  گوشواروں میں  تضاد کو  دور کرے۔